- الإعلانات -

پوپ فرانسس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عیسائیت سے خارج قرار دے دیا

نیو یارک:  کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کے میکسیکو کی سرحد کے قریب دیوار بنوانے کے بیان پر انہیں عیسائیت سے خارج قرار دے دیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے میں میکسیکو کے ساتھ ایک اونچی دیوار کھڑی کرنے کی تجویز دی تھی، تاکہ تارکین وطن امریکا نہ آسکیں۔میکسیکو کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ویٹی کن سٹی کے لیے واپسی پر طیارے میں میڈیا سے بات میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ جو دیواریں کھڑی کرے اور پل کا کردار ادا نہ کرے ایسے خیالات رکھنے والا شخص عیسائی نہیں ہوسکتا۔پوپ فرانسس کے اپنے مخالف پر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اور پوپ کو میکسیکو کی حکومت کا مہرہ قرار دیتے ہوئے کہا پوپ نے یک طرفہ کہانی سنی اور کرائم، اسمگلنگ اور اقتصادی مسائل نہیں دیکھے