- الإعلانات -

باراک اوباما نے روس کو بڑی فوجی قوت قراردے دیا

کیلی فورنیا: امریکی صدرباراک اوبامانے روس کو بڑی فوجی قوت قراردیتے ہوئے داعش کے خاتمے میں روس کے اہم کردارکا اعتراف کرلیا۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا میں جاری آسیان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےامریکی صدرباراک اوباماکاکہناتھاکہ مٹھی بھر شدت پسنددنیا کی دوسری بڑی فوجی طاقت کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

تجزیہ کار صدراوباماکےحالیہ بیان کوانتہائی اہمیت کاحامل قراردےرہےہیں کیونکہ دو برس قبل اوباماکامانناتھاکہ روس محض علاقائی طاقت ہےجواپنےہمسائیوں پر اپنا رعب قائم رکھنا چاہتاہے۔

تجزیہ کاراوباماکےبیان کو روس کی شام میں عسکری کامیابیوں کااعترافی بیان قراردےرہےہیں۔

واضح رہے کہ شام میں روسی کارروائیوں کے آغازسےسالوں سے جاری خانہ جنگی میں عالمی طاقتوں کی پالیسی میں واضح تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں .