- الإعلانات -

یمن،باغیوں نے دو مختلف حملوں میں 24 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

صنعاء : یمن میں باغیوں نے دو مختلف حملوں میں 24 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے شمالی صوبہ جاؤف میں حملہ کیا اور 23 سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا جبکہ انکی تین گاڑیاں بھی تباہ کر دیں۔ دریں اثناء جنوب مغربی صوبہ جیزان میں بھی فوجی اڈے پر اتحادی فوج کے حملے کے دوران جوابی کارروائی میں یمنی فورسز نے ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا۔