- الإعلانات -

افغانستان، بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

کابل : افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخلیل آسید نے بتایا کہ صوبہ بخار کے ضلع باہاراک میں ایک ملا کے گھر کے اندررکھا گیا بم اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اس کے سمیت اس کے خاندان کے دیگر پانچ افراد ہلاک ہو گئے انہوں نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔