- الإعلانات -

ڈونلڈ ٹرمپ،ہفتے میں دوسری باربھارت کیخلاف بول پڑے

واشنگٹن:امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کچھ نیا نہ کریں، ایسا ممکن نہیں۔ اس بار وہ امریکا کے اہم اتحادی ملک بھارت کیخلاف بھی بول پڑے۔

امریکی میڈیا کےمطابق ایک تقریب سے خطاب میں ری پبلیکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی باشندے امریکیوں کی ملازمت چھین رہےہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو بھارتیوں کوواپس بھیج دیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےہفتے میں دوسری باربھارتیوں کوہدف بنایاہے۔