- الإعلانات -

رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کی توسیع

Troops of Pakistan's para military force escort suspects during a crackdown operation against gangsters and outlaws in Karachi, Pakistan on Sunday, Aug. 8, 2010. Dozens of people have been killed in recent wave of violence in Karachi that was triggered by the killing of a legislator belonging to party in ruling coalition Muttahida Qaumi Movement. (AP Photo)

وزیر اعلیٰ سندھ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 4 ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ رینجرزکوحاصل خصوصی اختیارات کی مدت ہفتے اوراتوار کی درمیانی رات ختم ہورہی تھی تاہم اب اس میں مزید 4 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے، رینجرزکو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت صرف کراچی میں خصوصی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں، امید ہے سندھ رینجرزاسی جذبے سے کام کرتے ہوئے امن و امان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔