- الإعلانات -

ٹرمپ اور ہیلری نے اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دیئے

واشنگٹن:امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی مرحلوں میں تیزی آگئی۔ری پبلیکن اور ڈیموکریٹ جماعت کے حتمی صدارتی امیدوار کے لیے سپرٹیوزڈے پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن اپنی جماعت کے حامیوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق ریاست جارجیا، الاباما،ٹینی سی ،ورجینیا میں ٹرمپ اور ہیلری نے اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں۔ری پبلیکن جماعت کے ٹریڈ کروز اپنی آبائی ریاست ٹیکساس میں کامیاب رہے۔ اوکلوہاما میں بھی ٹریڈ کروز نے کامیابی حاصل کرکے صدارتی انتخابات میں اپنی نمائندگی کی امیدیں روشن رکھی