- الإعلانات -

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری

نیویارک:فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے۔مائیکرسافٹ کےبانی بل گیٹس بدستور پہلے اور فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ چھٹے نمبرپر موجود ہیں۔

فوربزکی فہرست کےمطابق دنیاکےمقبول آپریٹنگ سسٹم مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس پچھترارب ڈالرز کے اثاثوں کےساتھ مالدارافرادمیں سرفہرست ہیں۔فوربزکی فہرست میں دوسرا نام اسپینش تاجر امانسیو اورتے کا ہے ،جواڑسٹھ ارب ڈالرزکے مالک بتائے جاتے ہیں۔دولت کےمعاملےمیں امریکی بزنس مین وارن بفٹ بدستورتیسرےنمبرپرموجودہیں جن کے اثاثوں کی مالیت اکسٹھ ارب ڈالرزبتائی گئی ہے۔

میکسیکوکی نامورٹیلی کام کمپنی میکسیکن ٹیلی کام  کے مالک کارلوس سلم  پچاس ارب ڈالرز کی جائیداد کے ساتھ چوتھےنمبرپرموجودہیں۔اس فہرست میں معروف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ چھٹےنمبرپرہیں جبکہ ان کی دولت کا تخمینہ 47ارب ڈالرز لگایاگیاہے۔

فوربزمیگزین کی نئی فہرست کےمطابق 540مالدارافرادکے ساتھ امریکا سب سے اوپرہے جبکہ 251امیروں کے ساتھ چین دوسرےنمبرپرہے۔