- الإعلانات -

ایران کے ساتھ تعاون کا امکان موجود ہے: براک اوبام

obama

امریکہ کے صدر براک اوباما نے ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے اس پر ایران اور امریکہ کے سیاسی حلقوں کی جانب سے ہونے والیتنقید کو مسترد کردیا ہے۔ اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے’’سی این این‘‘ پر نشر کیے جانے والے ایک انٹرویو میں صدر اوباما نے کہا کہ ’’جوہری معاہدہ شام میں برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے ایران 150امریکہ تعاون کے آغاز کی بنیاد بن سکتا ہے۔‘‘ امریکی صدر نے کہا کہ’’ ان کا نہیں خیال کہ ایسا فوراً ہوجائے گا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ معاہدے پر عمل درآمد کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان اس تعاون کا امکان موجود ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی بھی ایسا معاہدہ خارج از امکان نہیں جس کا مقصد شام کی جغرافیائی ہیئت کو برقرار رکھنا اور خطے میں مسلمان دہشت گردوں کو پنپنے سے روکنا ہو