- الإعلانات -

پوپ فرانسس رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے

لاہور: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

ویٹی کن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پوپ فرانسس رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔

پوپ فرانسس کو پاکستان دورے کی دعوت پورٹس اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر کامران مائیکل اور وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے دی۔

اس موقع پر پوپ فرانسس نے پاکستان اور دہشت گردی کے شکار اس کے عوام کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔