- الإعلانات -

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کردی

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کردی ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا پر یہ پابندیاں اس کے چوتھے جوہری تجربے اور راکٹ لانچ پر ردعمل کا نتیجے ہیں۔ امریکا کی طرف سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی ان پابندیوں کوچین کی بھی حمایت حاصل ہے۔ان پابندیوں کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے  منظوری دے دی ہے۔

ان پابندیوں کے تحت شمالی کوریا کی استعمال شدہ جوہری موادتک رسائی روکنا ہے۔شمالی کوریا آنے اور جانے والے تمام کارگوسامان کی جانچ پڑتال ہوگی۔شمالی کوریا کے شام،ایران اور ویتنام میں موجود تجارتی نمائندوں کواقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کیا گیاہے۔