- الإعلانات -

ٹرمپ کے پاس صدر بننے والا مزاج نہیں ہے "مٹ رومنی”

امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما مٹ رومنی نے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے پاس صدر بننے والا نہ مزاج ہے اور نہ ہی فیصلے کی قوت ہے۔

مٹ رومنی نے جمعرات کو ایک تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ پر ضدی، عورت بیزار اور بد دیانت ہونے کا الزام عائد کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا ’اگر ٹرمپ ریپبلکن پارٹی کےصدارتی امید وار بن گئے تو امریکہ کے محفوظ اور خوشحال مستقبل بننے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔‘

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے مٹ رومنی نے مذاق اڑاتے ہوئے انھیں ایک ’ناکام امیدوار‘ اور ’چوک آرٹسٹ‘ قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’میں نے سنہ 2012 کے صدارتی انتخاب کے لیے مٹ رومنی کے پارٹی امیدوار بننے کی حمایت کی تھی اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کتنے وفادار تھے اور وہ میری توثیق کے لیے بھیک مانگ رہے تھے۔‘