- الإعلانات -

داعش لیبیا میں بتدریج جڑیں مضبوط کر رہی ہے "بان کی مون "

نواک چوٹ:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ لیبیا میں دہشت گرد تنظیم داعش کی کاروائیوں میں اضافے نے ملک کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مغربی اور شمالی افریقہ کے دورے کے دوران بان کی مون نے موریطانیہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے بارے میں اپنے اندیشوں کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا ہے کہ داعش لیبیا میں بتدریج جڑیں مضبوط کر رہی ہے،جس کی وجہ سے لیبیا کا مستقبل خطرے میں ہے۔

بان کی مون نے کہا کہ لیبیا میں فوری طور پر قومی اتحادی حکومت کا قیام ضروری ہے۔ اس ملک میں استحکام پوری دنیا کے لئے مفید ہو گا۔واضح رہے کہ لیبیا کے علاقے سرت اور اس کے اطراف ، بن غازی کے ایک حصے اور طرابلس کے مغربی حصے پر داعش کا قبضہ ہے اور داعش بتدریج اس قبضے کو وسیع کر رہی ہے۔

لیبیا میں امریکا، برطانیہ، اٹلی اور فرانس کی اسپیشل کمانڈو یونٹیں موجود ہیں اور یہ ممالک لیبیا میں بری آپریشن کرنے کے لئے بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔