- الإعلانات -

OIC کی اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

جکارتہ: اسلامی تعاون تنظیم (OIC )نے فلسطینیوں کے حقوق کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر تنظیم کے تمام رکن ممالک اور عالمی برادری سے صیہونی ریاست کی اشیا اور سامان کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔ تنظیم نے اپنے اجلاس کے اختتام پر فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے سیاسی اور سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کی اورمسجداقصی پر صیہونی حکومت کے حملوں اور اس حکومت کی جانب سے جان بوجھ کر کئے جانے والے اشتعال انگیز اقدامات کی روک تھام کے لئے تمام ممنکہ اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔