- الإعلانات -

ایران روس نائب وزرائے خارجہکی ملاقات

تہران :   ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے شام، یمن، لبنان اور فلسطین سمیت علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کا سرکاری دورہ کرنے والے روسی نائب وزیر خارجہ میخائیل باگدانوف نے ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔ ایران کی وزارت خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے سیاسی عمل ہی کو شام کے بحران کا واحد راہ حل قرار دیا اور اس بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔ دونوں نائب وزرائے خارجہ نے شام میں قومی آشتی اور مذاکرات کے عمل میں تیزی لانے کے لئے دونوں ممالک کی مشاورت کو ضروری قرار دیا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ملاقات میں کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ممالک، دہشت گرد گروہوں کی مالی، عسکری، مواصلاتی اور لاجسٹک امداد کے راستے بند کرنے کے سلسلے میں پر عزم ہو جائیںتاکہ اس کا جلد خاتمہ یقینی بنایا جاسکے ۔