- الإعلانات -

ترک صدر نے استنبول اور یورپ کو ملانے والے پل کے آخری حصے کو جوڑ دیا

انقرہ : ترکی کےصدر رجب طیب اردوان نے استنبول اور یورپ کو ملانے والے تیسرے پل سلطان یاوز سلیم کے آخری حصے کو جوڑ دیا۔ ترک میڈیا کے مطابق استنبول اور یورپ کو ملانے والے تیسرے پل سلطان یاوز سلیم کے آخری حصے کو جوڑ نے کی اس تقریب میں وزیراعظم احمد داود اوگلو ،متعدد وزراء،استنبول بلدیہ کے چیرمین قادر توپ باش اور استنبول کے گورنر بھی شریک تھے۔مواصلات ،جہاز رانی اور خبر رسانی کے وزیر بن علی یلدرم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اور دوسرے پل کو غیر ملکی انجینئروں نے تعمیر کیا تھا لیکن اس پل کے اخری حصے کو ترک انجینئر تعمیر کر رہے ہیں اور غیر ملکی صرف مدد کر رہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ترکی نے کس قدر ترقی کی ہے۔اس پل کو دیگر پلوں سے منفرد بنانے والی خصوصیات بھی موجود ہیں۔اس پل کو تین سال جیسے قلیل عرصے میں پایہ تکمیل کو پہنچایا جا رہا ہے۔ سلطان یاوزسلیم اور شمالی مارمرا شاہراہ منصوبہ 2023 میں دنیا کی عظیم ترین پہلی دس اقتصادیات میں شامل ہونے کا ہدف رکھنے والے ترکی کو اس ہدف سے قریب تر لائے گا اور یہ جدید ترکی کی اہم علامت ثابت ہو گا