- الإعلانات -

اسرائیلی وزیراعظم کا صدر اوباما سے ملاقات سے انکار

واشنگٹن : وائٹ ہاوس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے صدر براک اوباما سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے اس ماہ طے شدہ دورہ امریکا کو منسوخ کر دیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاو¿س نے کہا کہ اسرائیل نے 17 یا 18 مارچ کو ملاقات کی تجویز دی تھی اور اوباما انتظامیہ نے دونوں میں سے کسی ایک دن ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم دوطرفہ ملاقات کا انتظار کر رہے تھے۔ ہمیں میڈیا میں آنے والی خبریں سن کر حیرانی ہوئی کہ نیتن یاہو نے ہماری دعوت قبول کرنے کی بجائے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی نائب صدر جو بائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور (آج)بدھ کو نیتن یاہو سے ان کی ملاقات طے ہے۔