- الإعلانات -

امریکا داعش کو پوری طرح نچوڑ کر رکھ دے گا، جو بائیڈن

ابوظہبی :  امریکا کے نائب صدر جو بائیڈن نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابو ظہبی کے ایئر بیس پر موجود امریکی اور امارتی فوجیوں سے تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو پوری طرح نچوڑ کر رکھ دے گا۔ امریکی نائب صدر نے فوجیوں سے خطاب کے بعد ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے بھی ملاقلات کی۔ وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کریں گے، جو متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم بھی ہیں۔ جوبائیڈن خلیجی ریاست کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اردن، اسرائیل اور ویسٹ بینک بھی جائیں گےaa۔