- الإعلانات -

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگائیں

سیئول:  جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے مزید 38 سرکاری افسروں اور 30 تنظیموں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ جنوبی کوریا کے سرکاری خبر رساں ایجنسی ادارے نے جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کے دفتر کے حوالے سے بتایا۔پابندیاں ان تنظیموں اور لوگوں پر لگائی جا رہی ہیں جو جنوبی کوریا کے خیال میں عام تباہی کے ہتھیاروں کی تیاری سے وابستہ ہیں۔ جنوبی کوریا نے پابندیوں کی زد میں آنے والے لوگوں اور تنظیموں کے ساتھ مالی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی اور جنوبی کوریا کے بینکوں میں ان کے اثاثوں کو منجمد کر دیا ہے۔