- الإعلانات -

ایم کیوایم استعفے ،وزیراعظم کی زیر صدار ت مشاورتی اجلاس،اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ایم کیوایم کے استعفوں سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس شروع ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ آصف،وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیر داخلہ چوہدری نثار شریک ہیں جس دوران متحدہ کے استعفوں کے بعد پید اہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائز ہ لیا جارہاہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں متحدہ کے استعفوں سے متعلق لائحہ عمل تیار کیاجائے گاجبکہ گزشتہ روز ایم کیوایم کے استعفے جمع کروانے کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر نے تصدیق کا عمل مکمل کر لیاہے لیکن اپوزیشن اور حکومتی وفاقی وزراءکی درخواست پر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیااور وزیراعظم کی بیلاروس سے واپسی پر مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ لینے کا فیصلہ کیا گیاتھا ۔