- الإعلانات -

پاکستان کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے F16 طیاروں کی ضرورت ہے، امریکہ

واشنگٹن: پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی کانگریس میں پیش کیا گیا بل مسترد ہونے کا امکان ہے۔ اس بات کا اظہار امریکی سینیٹر بین کارڈن نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے کانگریس میں پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ نہیں ہوگی ،اسی لیے اسے مسترد کردیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ طیاروں کی فراہمی پر بھارت کا اعتراض بلا جواز ہے ،پاکستان کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ان طیاروں کی ضرورت ہے۔