- الإعلانات -

امریکا سے نفرت کرنے والے مسلمانوں کو امریکا نہیں آنے دوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن :  امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جومسلمان امریکا سے نفرت کرتے ہیں انہیں امریکا نہیں آنے دیں گے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں اسلام پسند ہم سے نفرت کرتے ہیں اور اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو ایسے مسلمانوں کو امریکا نہیں آنے دیں گے جو امریکا سے نفرت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل امریکی صدر اوباما سے بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ مسلمانوں کو امریکا سے نکال دیا جائے۔