- الإعلانات -

لیبیا میں داعش کے 5 ہزارجنگجو موجود ہیں، اطالوی وزیر خارجہ

روم:  اٹلی کے وزیر خارجہ پاولو جینٹیلونی نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ لیبیا میں داعش سے وابستہ جنگجوو¿ں کی تعداد 5 ہزار کے لگ بھگ ہے۔انھوں نے بتایا کہ داعش کے جنگجو لیبیا میں سرت کے علاقے تک ہی محدود ہیں لیکن وہاں سے وہ ہمسایہ ریاستوں میں دراندازی کی صلاحیت رکھتے ہیں”۔وزیر خارجہ پاو¿لو نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ لیبیا میں اٹلی کی قیادت میں امن فورس کی تعیناتی کے سوا کسی فوجی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس امن فورس کی تعیناتی کے لیے بھی لیبیا میں قومی اتحاد کی حکومت کے قیام کے بعد اس کی جانب سے درخواست آنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ حکومت ایسی کسی بے مقصد مہم جوئی میں شریک نہیں ہوگی جس سے کہ ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرات پیدا ہوجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی مداخلت مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔لیبیا رقبے کے اعتبار سے اٹلی سے6 گنا بڑا ملک ہے اور وہاں ملیشیاو¿ں اور فوج میں2 لاکھ مسلح افراد موجود ہیں۔