- الإعلانات -

ناسا روسی خلاباز کو مریخ لے جانے کے لئے تیار

واشنگٹن :  خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے سربراہ چارلز بولڈن نے کہا ہے کہ ناسا پہلے مریخ مشن میں روسی خلاباز کو بھی شامل کرنے کے لئے تیار ہے۔مریخ تک پرواز ایک بین الاقوامی پروجیکٹ ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بہت سے ممالک کے پاس مریخ جانے کے لئے ٹیکنالوجی موجود ہے جن سے ناسا بھی استفادہ کر سکتی ہے۔ ناسا کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی اختلافات خلائی تحقیق کے حوالے سے امریکا اور روس کے تعاون میں رکاوٹ نہیں بننے چاہیں۔ اس تعاون کی ایک کامیاب مثال بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا پروجیکٹ ہے۔