- الإعلانات -

امریکی شہریوں کی اکثریت ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف

واشنگٹن :  امریکی شہریوں کی اکثریت ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نہ ہی ری پبلکن پارٹی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتی ہیں۔امریکی اخبار "وال سٹریٹ جرنل” اور ٹی وی چینل این بی سی کی طرف سے کرائے گئے سروے مطابق دو تہائی رائے دہندگان نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی نہیں ہیں جبکہ 56 فی صد نے بتایا کہ وہ ہیلری کلنٹن کی حمایت نہیں کرتے۔رائے شماری کے نتائج کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے 30 فی صد حامی ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کے لئے تیار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے واحد صدارتی امیدوار منتخب کئے گئے تو وہ پچھلے پچاس سالوں میں اس پارٹی کے سب سے غیر مقبول امیدوار ہوں گے۔