- الإعلانات -

داعش نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے پولیس سربراہ کو اغوا کر لیا

طرابلس : داعش نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے پولیس سربراہ کو اغوا کر لیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق لیبیا کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں نے طرابلس کے پولیس سربراہ عامر الیکوش کی گاڑی کو روک کر انہیں اور ان کے ایک محافظ کو اغوا کر لیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سربراہ کا ایک اور ساتھی احمد الناکوع دہشت گردوں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے کہ 2011ءمیں لیبیا کے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے ملک بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے۔