- الإعلانات -

صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ خودکش حملے میں شہید

shuja-khanzadaاٹک(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ اپنےڈیرے پر ہونے والےخودکش حملے میں شہید ہو گئے ہیں جبکہ دھماکے میں مزید 10افراد کی شہادت اور متعدد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ریسکیو ذرائع نے بھی شجاع خانزدہ کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے ، تفصیلات کے مطابق دھماکے کے وقت شجاع خانزادہ اپنے ڈیرے پر لوگوں کے مسائل سن رہے تھےکہ ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث ڈیرے کی چھت زمین بوس ہو گئی اور 20 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جس سے 10افراد شہید  اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے۔حساس اداروں کا کہناہے کہ ان کی جان کو خطرہ تھا اور انہیں سیکیورٹی بڑھا نے سے متعلق بھی کہا گیاتھا ۔کاؤںٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ 2 دہشت گردوں نے خود کو عمارت کے اندر داخل ہو کر دھماکے سے اڑا لیا ۔