- الإعلانات -

داعش کا خواتین کو زبردستی مانع حمل ادویات دینے کا انکشاف

واشنگٹن:  عالمی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ یرغمال بنائی گئی خواتین کو زبردستی مانع حمل ادویات دیتے ہیں تا کہ وہ حاملہ نہ ہو سکیں۔امریکی اخبار”نیویارک ٹائمز“ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ داعش کے عسکریت پسند شمالی عراق میںیرغمال بنائی گئی خواتین کو جبرا مانع حمل ادویات کے استعمال پر مجبور کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے چنگل سے آزاد ہونے والی 37 خواتین نے بتایا کہ دوران حراست انہیں مانع حمل گولیاں کھلائی جاتیں اور مانع حمل ٹیکے لگائے جاتے رہے ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق داعشی جنگجو لونڈی بنائی گئی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں۔امریکا کے امراض نسواں کے ایک ماہر ڈاکٹر نے بتایا کہ عراق میں اقوام متحدہ کی زیرنگرانی چلنے والے اسپتالوں میں 700 خواتین کا علاج کیا جنہیں داعش کے عسکریت پسندوںکی جانب سے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھی داعش کی جانب سے خواتین کے ساتھ برتے جانے والے اس غیرانسانی سلوک کے بارے میں چشم کشا انکشافات کیے تھے۔