- الإعلانات -

جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا ہے۔ صدر ممنون حسین نے جسٹس جواد ایس خواجہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم نواز شریف بھی تقریب حلف برداری میں موجود تھے.ایوان صدر میں منعقدہ کی گئی تقریب حلف برداری میں وفاقی وزرا اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ ملک کے 23ویں چیف جسٹس ہیں۔صدر مملکت نے رواں ماہ 5 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر جسٹس جواد ایس خواجہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی ریٹائرمنٹ کے بعد عدالت عظمیٰ کے نئے سربراہ کے طور پر مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دی تھی۔