- الإعلانات -

ترکمانستان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد : ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔وزیراعظم نواز شریف نے نورخان ائر بیس پر معزز مہمان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر مہمانداری شاہد خاقان عباسی ، خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر عزیز اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔طیارے سے باہر آنے پر معزز مہمان کو اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔