- الإعلانات -

یمن‘ سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری

یمن :  یمن میں سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی مارکیٹ میں بمباری سے کم ازکم 41افراد ہلاک اور 75سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔سعودی طیاروں نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیرقبضہ شمال مغربی صوبے حجہ میں ایک مصروف مارکیٹ پر شدید بمباری کی۔ عینی شاہدین کے مطابق سعودی طیاروں نے ضلع مستبا کی مارکیٹ پر تین فضائی حملے کئے۔ ڈاکٹرز ود آو¿ٹ بارڈرز نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے ہسپتال میں کم ازکم 41لاشیں اور 35زخمی لائے گئے۔حوثیوں کی نیوز ایجنسی سبا نیٹ نے بمباری میں مرنے والوں کی تعداد پینسٹھ اور زخمیوں کی پچپن بتائی ہے۔ پچھلے ماہ صنعا میں سعودی طیاروں کی بمباری سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک روز قبل سعودی عرب کی فضائی کارروائیوں کو تباہ کن اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی