- الإعلانات -

امریکہ،ایکواڈور کا فوجی طیارہ ایمیزون میں تباہ،22 ہلاک

ایمیزون: لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں ایک فوجی طیارے کے حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یہ حادثہ مشرقی صوبے پستازا میں ایمیزون کے خطے میں پیش آیا۔طیارے میں سوار 19 افراد کا تعلق ایکواڈور کی فوج سے تھا جو پیراشوٹنگ کی مشق کے لیے سفر کر رہے تھے۔اسرائیلی ساختہ اراوا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دن دو بج کر 30 منٹ (19:30 GMT) پر گر کر تباہ ہوا۔تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔مقامی خبر رساں ادارے ای ایف ای کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹ اور ایک مکینک بھی شامل ہیں۔ایکواڈور کے صدر رافیل کوریا نے ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ ’کوئی بچ نہیں سکا۔ ہماری نیک خواہشات خاندان والوں اور مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔صدر نے وزیر دفاع ریکارڈو پٹینو کو جائے حادثہ پر پہنچنے کا حکم بھی دیا ہے