- الإعلانات -

پاکستان نے بھارت کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا

احمد آباد: پاکستان نے بھارت کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا اور وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی اطلاع پر بھارت نے 10 میں سے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی بھارتی ریاست گجرات میں داخلے کی معلومات کے تبادلے پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 میں سے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے بھارتی حکومت نے نیشنل سیکیورٹی گارڈز کو آپریشن کے لئے بھیجا تھا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں کیونکہ ایک خیال ہے اس سے دہشت گردوں کی تلاش میں جاری آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے ملنے والی اس انٹیلی جنس ٹپ کے بعد کہ 10 سے 15 دہشت گرد بھارتی ریاست گجرات میں داخل ہوگئے ہیں کے بعد نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے کمانڈوز گجرات روانہ کئے تھے۔