- الإعلانات -

افغانستان ، 24 گھنٹوں کے دوران 39 جنگجو ہلاک

کابل:  افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنوں کے دوران 39 مسلح جنگجو ہلاک اور18 رخمی ہوگئے۔افغان ذرئع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ ارزگان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 16جنگجو ہلاک اور 12 زخمی جبکہ صوبہ کنڑ میں 2 مختلف آپریشنوں میں 10 جنگجو ہلاک اور3 زخمی، صوبہ قندوز میں ایک آپریشن کے دوران ایک کمانڈر سمیت 7جنگجو ہلاک اور3 زخمی جبکہ صوبہ لغمان اورغزنی میں 6 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق اس دوران بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔