- الإعلانات -

رشید گوڈیل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی،ڈرائیورجاں بحق

Rasheed-Godil

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس ان کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق رشید گوڈیل اپنے ڈرائیور کے ہمراہ مصطفیٰ مارکیٹ سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ان کی گاڑی پر قاتلانہ حملہ کیاگیاہے.واقع کے فوراً بعد انہیں زخمی حالت میں لیاقت نیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ رشید فوڈیل کو 6 گولیاں لگی ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گولیاں رشید گوڈیل کے جبڑے،گردن اور سینے میں لگی ہیں ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا بعد ازاں انہیں آپریشن تھیٹر میں منتقل کر دیا گیا ۔رشید گوڈیل کا ڈرائیور بھی حملے میں شدید زخمی ہو گیا تھا جو ہسپتال پہچتے ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان پر 4موٹر سائکل سواروں نے فائرنگ کی ۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہواجب ایم کیو ایم کے مرکز نائین زیرو پر متحدہ رہنماوں کے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات جاری تھے۔