- الإعلانات -

ڈرپوک دشمن ایک طرف مذاکرات کی بات اور دوسری جانب سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، چوہدری نثار

nisar

منڈی بہاؤالدین: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن ڈرپوک اور بے اصول بھی جو ایک طرف دوستی اور مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف سرحدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

منڈی بہاؤالدین میں پنجاب رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ان میں سلامتی، امن و امان اور دہشت گردی سب سے نمایاں مسائل ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری افواج پاکستان کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن ڈر پوک بھی ہے اور بے اصول بھی جو ایک طرف مذاکرات کی بات کرتا ہے اور دوسری جانب ورکنگ باؤنڈری پر سول آبادی کو نشانہ بناتا ہے، ہمارا دشمن وہی ہے جن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال پر واہگہ بارڈر پر بات کرتے ہیں۔