- الإعلانات -

سیکورٹی فورسز اور داعش کا مقابلہ، داعش کے دو جنگجو ہلاک

کابل: افغان میڈیا کے مطابق صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ ضلع باٹی کوٹ کے علاقے میں ہوئی۔ صوبائی پولیس چیف کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ آدھے گھنٹے تک جاری رہی اس دوران داعش کے 2 جنگجو ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ جھڑپ میں افغان سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔