- الإعلانات -

حماس نے اسرائیل کی جاسوسی کرنے والی ڈولفن پکڑ لی

غزہ؎: فلسطینی تنظیم حماس نے غزہ کے ساحل کے قریب اسرائیل کے لئے جاسوسی میں مصروف ڈولفن پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فلسطین کے مقامی اخبار ’’ القدس ‘‘ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق حماس کے بحری یونٹ نے غزہ کے ساحل کے قریب سے اس ڈولفن کو پکڑا ہے، پکڑی گئی ڈولفن پر جاسوس کے آلات نصب ہیں جن میں انتہائی حساس کیمرے بھی شامل ہیں۔ ڈولفن کو غزہ کے ساحل پر رکھا گیا ہے اب بھی حماس کی تحویل میں ہے تاہم اب تک ڈولفن اور اس پر نصب جاسوسی کے آلات منظر عام پر نہیں لائے گئے۔