- الإعلانات -

سلوواکیہ :2 طیاروں میں حادثہ، 7 افراد ہلاک

براٹسلاوا: یورپی ملک سلوواکیہ میں  فضا میں 2 طیاروں کے آپس میں ٹکرانے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیاروں کے ٹکرانے کا حادثہ سلوواکیہ کے دارالحکومت براٹسلاوا سے 150 کلومیٹر دور واقع ایک قصبے ایلاوہ میں پیش آیا جہاں 2 اسپورٹس جہاز آپس میں ٹکراگئے۔ حادثے کے شکار دونوں جہازوں میں کل 38 افراد سوار تھے جو چھاتہ برداری(پیراشوٹنگ) کے مقابلوں کی ریہرسل کررہے تھے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار فوری طور پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کردی۔