- الإعلانات -

یمن ،امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ کے 14 جنگجو ہلاک

صنعاء۔ 28مارچ یمن میں امریکی فضائی حملوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 14 جنگجو مارے گئے ۔برطانوی خبررساں ادرے رائٹرز کے مطابق طبی عملے اور عینی شاہدین نے کہا ہے کہ جنگی طیاروں نے صوبہ ابیان میں القاعدہ کی زیر استعمال عمارت اور زنجیبار میں جنگجوﺅں کے زیر قبضہ انٹیلی جنس ہیڈکواٹرز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ العدھن گاﺅں میں جنگجوو¿ں کی جاری ایک میٹنگ پر ڈرون حملے 8 جنجگو مارے گئے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے جنوبی یمن میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ پر امریکی فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔