- الإعلانات -

لاپتہ افراد کا کیس دوبارہ بحال کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے ایک سال بعد لاپتہ افراد کیس کو دوبارہ بحال کردیا۔یادرہے کہ ایک سال قبل لاپتہ افراد کمیشن تشکیل دے کر خارج کردیاگیاتھا لیکن چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے یہ کیس دوبارہ بحال کردیا۔  لاپتہ افراد کیس میں سیکیورٹی اداروں پر بھی الزامات لگتے رہے ہیں اور کئی لوگوں کا دعویٰ تھاکہ اُن کے عزیز سیکیورٹی اداروں نے اٹھائے ہیں لیکن بعد میں لاپتہ ہوگئے یا پھرلاشیں ملیں ۔