- الإعلانات -

فوجی آپریشنز میں کردستان ورکرز پارٹی کے 5 ہزار جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا جا چکا ہے،ترک صدر

انقرہ ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ گزشتہ برس جولائی سے لے کر اب تک کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے تعلق رکھنے والے 5 ہزارسے زیادہ جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدرنے یہ اعداد و شمار وار اکیڈیمی میں ایک تقریر کے دوران بیان کیے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہلاکتیں ترک فوج کے مختلف آپریشنز کے دوران ہوئی ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ اس دوران 350 سکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں کرد عسکریت پسندوں اور انقرہ حکومت کے درمیان 2 سالہ جنگ بندی اچانک ختم ہو گئی تھی اور ا±س کے بعد سے مسلح کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔