- الإعلانات -

اقوام متحدہ اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی اموات کی تحقیقات کرے،فلسطینی اتھارٹی

رملہ ۔ فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں حالیہ مہینوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اموات کی تحقیقات کرے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سینیئر اہلکار صائب اریکات کا کہنا ہے کہ اسرائیلی تفتیش کار انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے فلسطینیوں کو شہید کرنے والوں کو خصوصی استثنا دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 188 فلسطینی اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔