- الإعلانات -

مالی میں عدم تحفظ اور تشدد بڑھتا جا رہا ہے،اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ کی جانب سے سلامتی کونسل کو بھیجے جانے والی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں عدم تحفظ اور تشدد بڑھتا جا رہا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے سلامتی کونسل کو بھیجے جانے والی دستاویز میں خبردار کیا ہے کہ مالی میں عدم تحفظ اور تشدد بڑھتا جا رہا ہے جو کہ ایک قابل تشویش بات ہے۔ بان کی مون کے مطابق شمالی اور وسطی مالی میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور وہاں شدت پسند گروہ فوج کی کمی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے مالی کی حکومت سے ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں فوج بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے