- الإعلانات -

مصری فضائی کمپنی کامسافر طیارہ اغوا ،قبرص میں اتار لیا گیا ،80 سے زیادہ مسافر سوار ہیں

نکوسیا ۔ مصری فضائی کمپنی کے مسافر طیارے کو اغوا کرکے قبرص کے شہر لارناکا کے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرواز سے 320 پر 80 سے زیادہ مسافر سوار ہیں اور اسے منگل کو سکندریہ سے دارالحکومت قاہرہ جاتے ہوئے اغواءکیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر طیارے میں ایک مسلح اغواءکار کی موجودگی کی اطلاع ملی ہے جس نے طیارے کو قبرض میں اتارنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اغواءکار نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے لارناکا ایئر پورٹ پر اترنے کی اجازت طلب کی ۔ یہ اجازت 20 منٹ بعد دی گئی جس کے بعد طیارہ ایئر پورٹ پر اتر گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک کرائسس ٹیم ایئر پورٹ پر تعینات کردی گئی ہے۔ قبرص کے ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے پر 55 افراد سوار ہیں۔