- الإعلانات -

شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا کی اہمیت جان لی

.وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی سوشل میڈیا کی اہمیت جان لی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام کے سوالوں کے جواب دیا کریں گے۔پنجاب حکومت نے پہلے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور پھر انٹرنیٹ کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے خود بھی سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنالیا، جس پر وقتا فوقتا وہ نہ صرف اسٹیٹس اَپ ڈیٹ کرتے رہے ، بلکہ اُن سوالات کی وضاحت بھی کرتے رہے جو عوام کے ذہنوں میں سر اٹھاتے ہیں۔مثلا وہ بیرون ملک علاج کیوں کرواتے ہیں؟ اس کا جواب بھی شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ہی دیا۔اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہر اتوار کوشام سات بجے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وڈیو میسیج کے ذریعے سوالوں کے جواب دیں گے۔ شہباز شریف کہتے ہیں ،عوام کے براہ راست سوالات سےانہیں عوامی مسائل کا علم ہوگا،ترجیحات کے تعین میں بھی مدد ملے گی