- الإعلانات -

امریکا میں سمگلروں کے خلاف آپریشن، 1100 افراد گرفتار

واشنگٹن ۔ امریکی امیگریشن اور کسٹمز اہلکاروں نے بین الاقوامی سمگلروں کے گروہوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کے دوران 1100 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق 5 ہفتوں تک جاری رہنے والے آپریشن کو پراجیکٹ شیڈو فائر کا نام دیا گیا۔ یہ آپریشن لاس اینجلس، ساں جوزے، پورٹو ریکو، اٹلانٹا، سان فرانسسکو، ہوسٹن، ایل پاسو اور ٹیکساس میں کیا گیا۔ آپریشن میں گرفتار 239 ملزموں کا تعلق میکسیکو، سپین، ایل سلواڈور، چین، جمیکا، گوئٹے مالا، ہنڈوراس، فلپائن اور دوسرے ملکوں سے ہے جبکہ باقی امریکی ہیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے150 بندوقیں،20 کلوگرام منشیات اور 70ہزار ڈالر برآمد کئے گئے۔