- الإعلانات -

محبوب کو قتل کرنے والی بنگلہ دیشی خاتون کو موت سزا کا حکم

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے محبت میں ناکامی کے انتقام میں اپنے محبوب کو قتل کرنے والی 21 سالہ خاتون فاطمہ اختر سونالی کو سزائے موت سزا کا حکم سنایا ہے۔ وکیل استغاثہ کے مطابق سونالی نے اپنے محبوب کا گلا کاٹنے کے بعد ا±س کا دل سینے سے باہر نکال کر پھینک دیا تھا۔ عدالت میں سونالی نے امداد الحق شپون کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ وکیل استغاثہ نے فیصلے کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں کسی عورت کو موت کی سزا دینا معمول نہیں اور یہ ایک غیرمعمولی مقدمہ تھا۔