- الإعلانات -

رواں برس 17,500 کے قریب مہاجرین اٹلی پہنچ چکے ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ رواں برس کے آغاز سے اب تک کم ازکم سترہ ہزار پانچ سو مہاجرین اٹلی پہنچ چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کی جانب سے جاری اعداد وشمارمیں کہی گئی ہے ۔ایسے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ موسم متعدل ہونے کی وجہ سے سمندری راستوں کے ذریعے شمالی افریقہ سے یورپ کا رخ کرنے والے افراد کی تعدا میں اضافہ ہو جائے گا۔ گزشتہ برس کے دوران 1.2 ملین سے زائد مہاجرین یورپ داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ان مہاجرین کا تعلق ایسے شورش زدہ علاقوں سے تھا، جو اس وقت تنازعات کی زد میں ہیں۔