- الإعلانات -

ارب پتی سعودی شہری سونے کی ملمع کاری کی گئی گاڑیوں کا بیڑہ لے کر سیر کے لئے لندن پہنچ گیا

لندن ۔ ارب پتی سعودی شہری ترکی بن عبداللہ سونے کی ملمع کاری کی گئی گاڑیوں کا پورا بیڑہ لے سیرکے لئے لندن پہنچ گیا۔برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تر کی بن عبداللہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر چھٹیاں گزارنے گاڑیوں کے ایک بیڑے کے ساتھ لندن پہنچے۔ اس بیڑے میں سب سے کم قیمت گاڑی کی مالیت بھی دس لاکھ پاو¿نڈ (15 لاکھ ڈالر) سے زیادہ ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ بیڑے میں شامل تمام گاڑیاں سونے سے ملمع شدہ ہیں۔اخبار کے مطابق اس بیڑے میں ایک مرسڈیز(G 63) ماڈل کی گاڑی بھی شامل ہے جس کی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار پاو¿نڈ سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ دیگر گاڑیوں میں ایک "بینٹلے” لگژری کار جس کی مالیت 2 لاکھ 20 ہزار پاو¿نڈ سے زیادہ، ایک رولز رائس جس کی قیمت 3.5 لاکھ پاو¿نڈ اور ایک لیمبورگینی جس کی قیمت 3.5 لاکھ پاو¿نڈ ہے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ قیمتیں اس صورت میں ہیں جب کہ گاڑی پر سونے کی ملمع کاری نہ کی گئی ہو۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ سونے سے ملمع شدہ گاڑی کی لاگت معلوم نہیں ہے۔ بالخصوص اس لیے کہ یہ ملمع کاری میں استعمال کی جانے والی سونے کی مقدار اور حجم پر منحصر ہے۔یاد رہے کہ تعطیلات کے موسم میں لندن کی سڑکوں پر رواں دواں غیر ملکی سیاحوں کی لگژری گاڑیاں ہر سال برطانیہ کے مقامی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب عرب سیاح اور صاحب ثروت افراد کی سونے سے ملمع گاڑیاں نمودار ہوئی ہیں۔یہ سیاح اپنی گاڑیوں کو فضائی کارگو کے ذریعے بھیجتے ہیں اور بعض لوگ اس مقصد کے لیے طیارے کرائے پر حاصل کرتے ہیں۔ لندن میں چھٹیاں گزارنے کے دوران ان گاڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے